Friday, April 28, 2023

🍂

 محبت اور چاہت صرف اس وقت ہی ظاہر نہیں کی جاتی  جب یہ محسوس ہو۔بعض اوقات آپ کو محبت محض اس لیے ظاہر کرنی پڑتی ہے کہ آپ کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ سب نارمل ہے۔کوٸ تلخی آپ کے مزاج میں شامل نہیں ہوٸ صرف اس خوف سے کہ کوٸ اس تلخی کی وجہ نہ پوچھ لے کیونکہ اس وقت آپ اس کو بیان کرنے کی حالت میں نہیں ہوتے۔آپ یہ گمان رکھتے ہے کے ڈھلتے دنوں کے ساتھ یہ بھی ڈھل جاۓ گی۔محبت کا یہ لبادہ اوڑنا بے شک بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ 

Thursday, April 20, 2023

خاموشی ❤

 تیری اور میری خاموشی بھی اس طرح جیسےایک دھرکن کا رابتہ ہو دوسری دھرکن سے❤

جیسے ایک دل میں کہرام دوسرے دل سے                                                                                                                                         ❤                                         





Thursday, April 6, 2023

مایوسی

زندگی میں کٸ دفعہ انسان ایسا محسوس کرتا ہے کہ جیسے وہ ٹوٹ گیا ہو جیسے کہ زمانے کے خدو حال نے اس کو تھکا دیا ہواور اس حدوحال کے نقش اس کی شخصیت پہ تاعمر کے لیے ظاہر رہتے ہیں۔ وقت تو بدل جاتا ہے حالا ت بھی بدل جاتے ہیں لیکن وہ نقش اوران کے اثرات کبھی نہیں جاتے۔مایوسی کہنے کو گناہ ہے لیکن صرف خدا کی زات سے اس کی مخلوق سے مایوس ہونا زندگی میں ایک سب سے بڑی کامیا بی ہے جو انسان کو خوداعتماد اوربا شعور بناتی ہے۔اور اسی طرح جب ہم محبت کی بات کرتے ہیں تو شاید نہیں بلکہ یقینا  محبت توقعات کا نام ہے ۔کوٸ بھی رشتہ چاہے وہ والدین کا ہے استاد کا ہے یا کوٸ اور ہے ہر رشتے میں محبت اس وقت پروان چڑھنے لگتی ہے جب آپ کسی سے ہزاروں توقعات وابستہ کر لیتے ہیں اور ان توقعات کے بوجھ کو اٹھاۓ آپ سفر کا آغاز کرتے ہیں اور آخر کار توقعات ختم ہونے سے پہلے آپ ختم ہو جاتے ہیں۔

Tuesday, April 4, 2023

ڈور❤

 رشتے چاہے کتنے ہی الجھ کیوں نہ جاۓ ان میں واپسی کی ایک ڈور ضرور رکھے کہ کیا پتہ وہ ڈور کی کشش پھر تمہیں قریب لے آۓ۔

Monday, April 3, 2023

ساتھ

دلیلیں وہاں پر دی جاتی ہیں جہاں یقین کمزور ہوتا ہے اور 💔جہاں یقین نہیں ہوتا وہاں ساتھ نہیں ہوتا
،جب دل آندھےگونگے اور بہرے ہو جا ۓپھر احساس کی آنکھ بند ہونے لگتی ہے۔جب ٹہنی شجر سے ٹوٹ جاتی ہے پھر چاہے ہواٸیں کتنی ہی معزرت کیوں نہ کر لے وہ الگ ہی رہتی ہے اور شجر سے جدا آہستہ آہستہ وہ مردہ ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔                              🥀

لوٹنا❤️‍🩹

 اور جو چیزیں چھوٹ جائے وہ لاکھ دل چاہنے پر بھی واپس نہیں آتی چاہے وہ لوگ ہو وہ بات ہو یا وہ لمہے ہو ۔ ❤️‍🩹