Tuesday, January 24, 2023

راز عشق ❤

 اس رشتہ کی خوبصورتی کیسے کرو بیان ؟کیسے تمہیں ان چھوٹی ،چھوٹی خوشیوں کا احساس  بتاٶ جو انمول ہیں میرے لۓ ، جو مجھے راحت بخشتی ہیں میری زندگی کےتمام زخموں پر مرہم لگا جاتی ہیں مجھے ان تمام چیزوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں جن کو سوچنا شاٸد میرےلۓ بے اعتباری کے سوا کچھ نہیں ہے تمہارا ہر جان چھرکنے والا انداز،ناسمجھی میں کر دینے والی ہر وہ بات جو مجھے اس دنیا میں نایاب ہونے کا احساس دلاتا ہے،تمہارا صرف میرے نام کے ساتھ خود کا نام جوڑنا،مجھ سے بات کرتے کرتے سو جانا،محبت سے لبریز دو الفاظ بول دینا,اپنے دل کی ہر بات مجھ سے کر دینا,میرے دل کی ہر بات میرے کہےبعغیرسمجھ جانا,اس تاریک کمرے میں تمہارا سانس لیناکہ اس آواز کا میرے کانوں میں گونجنااور سیدھا دل تک۔پہنچ جانا,اتنا دور ہو کر بھی میرے اتنے قریب رہنا۔۔۔۔۔ہر یہ چھوٹی چھوٹی خوشی کا مل جانا مجھے وہ قیمتی احساس دلاتی ہیں جو کہ اس دنیا میں کہی اور میسر نہیں مجھے ۔ہماری محبت کی وسعت کا اندازہ کہاں تک لگا سکو گے اس دل کی گہراٸیوں میں خود کو بے حال پاٶ گے۔

نہیں ہے آسان تم سے محبت جتلانا

نہیں ہےآسان تم سے دل لگی چھپانا

                               ❤️



Friday, January 13, 2023

پختگی

 زندگی کے بڑے بڑے ادوار میں سے ایک دور پختگی بھی ہے جو صرف انسان کو وقت کے ساتھ سمجھ میں آتا ہے یا شاید یہ کہنا بہتر ہو گا کے زندگی کے بہت نازیبا واقعات کے گزرنے کے بعدیہ زندگی میں قدم رکھتا ہے۔اگر سادہ زبان میں کہو تو جب انسان کسی خوشی یا غم کی شدت کو محسوس نہ کرسکے وہ پختگی ہے۔ جب اس کی زبان سے بلا وجہ کے نکلنے والے قہقہے خاموشی اختیار کر جاۓ جب وہ دل میں باتیں رکھنا سیکھ جاۓ اور شاید تب جب اس کادل اور اس کی ذبان یکجا نہ ہو سکے اور ہو سکتا ہے پختگی اس صبر کا نام ہےجب انسان کو اپنی زات اورکسی دنیاوی شے یا کسی دنیاوی شخص کے درمیان کسی ایک کے انتخاب کا نام ہے اور بے شک وہ انتخاب دنیاوی کمال ہے ۔ زندگی کے حادسات و واقعات کو گزارنے کہ بعد بھی ان تکلیفوں پر آہ نہ کہنا اور دل میں سمیٹ لینا پختگی ہے شاید

تنہائی انسان کی سب سے بہترین سا تھی ہے لیکن پھر بھی ہمیں نہ گزیر ہے یہ آپ کے ساتھ گزارے لمحوں کا حساب نہیں رکھتی اور نہ ہی موقع  ملنے پر آپ کے احساسات اور جزبات کا قتل کرتی ہیں۔


Tuesday, January 10, 2023

انسان کا ظرف

انسان کی بینائی کی وسعت بس یہاں تک ہے کہ اس نے کیا کیا,کہاں تک کیا, کتنا کیا جان لو کہ اگر تیری بینائی وہ دیکھنے کی صلاحیت رکھنا شروع کر دےجس کو تو نظرانداز کرتا ہے تو تجھےکبھی کچھ بولنے کی نوبت نہ پڑے.یعقین کرو خود کو خا موش پاٶ گے کسی کے لیے کچھ کرنا یعنی اگر آپ کے چند الفاظ کسی کے گھاٶ پر مرہم کا کام کر تےہیں تو اے انسان تو اس کو بھی جتلا تا ہے تو کیا دے سکتا ہے کسی اور کو  جبکہ تو اپنے الفاظ کی بھی قیمت وصول کرنے کی غرض رکھتا ہے 

اے خود پرست انسان تو کبھی کسی کے لۓ کچھ نہیں کر سکتا تیرا ظرف نہیں کہ تو کچھ کرے اور اس کو بھول جاۓ تیراضمیرتب تک تجھے ملامت کرے گاجب تک کہ تو اس کی قیمت وصول نہیں کر لیتا

اے بندے ہمیشہ بھول کرتا ہے تو

خدا بننے کی کوشش کرتا ہے تو

کوٸ پوچھے تجھ سے تو چاہتا کیا ہے

تقدیر تو لکھ نہیں سکتا اورزندگی بدلنے کی بات کرتا ہے

                          🥀


Monday, January 9, 2023

قلب گفتگو

اےدل بتا تجھےہوا کیا ہے
اس شور بھرے قلب میں اداسی کی وجہ کیا ہے
وہ کیا ہے جس نےتجھے خاموش کر دیا
وہ کیا ہے جس نے تجھے بکھیر دیا
وہ کیا ہے جس نے ان لبوں کو سی دیا
وہ کیا ہے جس نے حیات کو مشکل بنا دیا
                کہ
نہ شکوہ رہا نہ شکایت رہی کوٸ زبان پر
وہ چہرہ جس پر بہار کے اثرات تھے
جاتے جاتے چھور گیا نقش خزاں کے
           💔

Saturday, January 7, 2023

محبت❤

 محبت لفظ ہے اعتبار کا محبت لفظ ہے ساتھ کا محبت لفظ ہے سکون کا محبت لفظ ہے قربانی کا محبت ایک بیج  کی ما نند ہے جو زمین پر گر جاۓ تو مٹی میں چھپ جاتا ہے اور اگر اس پر پیار کا پا نی پرتا رہے تو اس میں سے پودا نکل آتا ہے ......................❤

وہ کہتا ہے تمہیں محبت نہیں مجھ سے میں خاموش اس بات کو سوچنے لگی کہ میں تمہیں کون کون سی بات یاد کرواٶں جب میں تم سے اپنی محبت کو ثابت کیالیکن اب دل کہتا ہے چھور دلیلیں دینی  محبت نام ہے درد کا💔

                     اےمحبت تیرےانجام پہ رونا آیا


                     جانے کیوں آج تیرےنام پہ رونا آیا

انداز بیان بھی عجیب ہےمرشد

ایک طرف کہتے ہیں ہے عشق کمزور ہے

اور دوسری طرف ہمارے ترپنے کی توقع کرتے ہیں

زندگی کا سفر🍂

 زندگی نام ہے محبت کااس کا آغاز محبت کی سیرھی پر رکھا جانے ولا پہلا قدم ہے.اور بےشک اس کا وجود دنیا میں محبت ہی کی وجہ سے  قاٸم ہوا.ہر روز کروروں لوگ اس دنیا میں آنکھیں کھولتیں ہیں اور اس کے ساتھ کروڑوں خواب جنم لیتے ہیں کروڑوں خواہشیں دل میں پڑوان چرھتی ہیں اور ان احساسات کے بوجھ کو لادھے انسان اس سفر کا آغاز کرتا ہے .کٸ ایسے پل زندگی میں آتے ہے جب وہ انسان کو تھکا دیتے ہیں اس کو بے بس کر دیتے ہیں لیکن ان سب کے باوجود  مجبوریاں اس کو گھسیٹتی رہتی ہے کتنے گھاٶ انسان کے دل میں بسیرا کر لیتے ہیں اور آخر کار ایک وقت آتا ہے جب ان میں سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے  اور انسان کا صبر ختم ہو جا تا ہے اور انسان اپنے اختتام کو روانہ ہو جاتا ہے کچھ شک نہیں کہ اس کا آخری ٹھکانہ موت ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا موت کے بعد اس کو سکون میسر ہو گا?قبرستان میں کروڑوں ہستیاں آرام پزیر ہیں کٸ احساسات,کٸ ارمان  دفن ہیں کیا سکون کے لٸے ان کا خاک 

ہو جانا شرط اول ہیں

لوٹنا❤️‍🩹

 اور جو چیزیں چھوٹ جائے وہ لاکھ دل چاہنے پر بھی واپس نہیں آتی چاہے وہ لوگ ہو وہ بات ہو یا وہ لمہے ہو ۔ ❤️‍🩹