Saturday, November 25, 2023

❤وہ

 وہ ایک گھنے درخت کی مانند اور میں تپتی دھوپ کاتنگ دست مسافر

وہ بہتے دریا کا کنارہ اور میں ڈوبتی کشتی کا ملاح 

وہ سر بازار بکنے والا قیمتی نگینہ اور میں غریب سوداگر 

وہ حروف کا چناٶ اور میں مکمل الفاظ 

وہ طویل راہ اور میں اس کا راہ گزر

                 ❤




Tuesday, November 7, 2023

دل تمنا❤

 جہاں یہ فقراء ہر دوسرے انسان کی زبان پر ہوتا ہے کہ انسان کو کبھی وہ نہیں ملتا جس کی اس کو خواہش ہوتی ہے انہیں انسانوں کی بستی میں ہم وہ خوش قسمت ہے جس کو وہی سب ملا جس کی ہم نے آرزو کی۔

Monday, November 6, 2023

بے سکونی

 اکثر آپ کا گزرایسے حالات سے ہوتا ہے جب دل خوشی یااداسی کی کیفیعت کو سمجھ نہیں پاتا شاید اس کو بےسکونی کہنا مناسب ہو گا کہ یہ ایسے نہیں ہوتا تو میں خوش ہوتا شاید ۔۔۔۔۔۔

حالات کبھی بھی ہمارے مطابق نہیں چلتے ان کی ڈور ہمارے ہاتھوں میں کہاں ہوتی ہے۔

اور پھر سب کچھ قبول کرنا  تھوری آسان ہوتا ہے ۔انسان ہمیشہ خود کو ایک گہرے دلدل میں ڈوبتا محسوس کرتا ہے بظاہر تو ایسا نہیں ہو رہا ہوتا لیکن اندرونی کیفیت اس کو ذہنی مفلوج کر چکی ہوتی ہے کہ اس کے دل میں جو کہرام ہوتا ہے اس کی آواز ہر وقت اس کے کانوں میں گونجتی رہتی ہے۔

اک تم ایک❤

 زندگی کی خوشنما مہک ہو تم

اس تاریک کمرے میں بکھرتی روشنی ہو تم

اس خاموشی میں گنگناتاگیت ہو تم

میرے دل میں اٹھتی سرسراہٹ ہو تم

میرے لمس کو محسوس ہوتا احساس ہو تم

میری جان بھی ہو جہان بھی۔۔۔۔کل کاٸنات ہو تم ایک


لوٹنا❤️‍🩹

 اور جو چیزیں چھوٹ جائے وہ لاکھ دل چاہنے پر بھی واپس نہیں آتی چاہے وہ لوگ ہو وہ بات ہو یا وہ لمہے ہو ۔ ❤️‍🩹