Thursday, May 25, 2023

انسان معصوم فطرت

انسان معصومیت کا شاہکار ہے اورفطرتاً تغیر خیالات کی خوبی رکھتا ہے۔مجھے ہمدردی صرف انسانوں سے نہیں بلکہ ان تمام برے انسانوں سے ہیں جو فطرتاً بُرے نہ تھے لیکن اُن جیسے انسانوں کے رویوں اور گُزرتے وقت کے خدوخال میں لگنے والی ٹھوکروں نے اُن کو ایسے بنا دیا ہے۔

Monday, May 22, 2023

محبت🔥

 کسی کا کہنا ہےکہ

محبت آگ کی طرح ہونی چاہیۓلیکن میں کہتا ہوں کہ اس کی تپش انسان کو جھلسا دے گی

محبت بلندیوں سے بالاتر ہونی چاہیئے لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ منہ کے بل پستیوں میں گرا دے گی

محبت پھولوں کی مانند ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ وقتی اور جلد مرجھانے والے ہیں

محبت خوشبو کی طرح ہو لیکن میں کہتا ہوں کہ چلتی ہواٶں کے جھونکے اس کو  اپنے ساتھ اڑا کہ لے جاۓ گے

محبت پانی کی طرح ہونی چاہیئےلیکن میں کہتا ہو یہ بے رنگ پانی کسی بھی رنگ میں رنگ کر بدل جاۓ گا

Saturday, May 20, 2023

خسارہ

 زندگی میں ہر چیز کا خسارہ انسان بھول جاتا ہےمگر رشتوں کا خسارہ یادوں کا خسارہ کبھی نہیں بھولتا۔

Saturday, May 13, 2023

خدا کی تلاش✨

 روزاول سے خدا کی تلاش جاری ہے جو انسان میں تجسس پیدا کرتی ہیں کہ وہ اس کو تلاش کرے۔لیکن خدا کی زات کا بسیرا تو انسانی قلب پر ہے اگر کبھی انسان نے محسوس کیا ہو توخدا اس کے دل میں بستا ہے۔ہر بڑاٸ کے کرنے کے بعد اس گناہ پر اپنے ضمیر کو ملامت کرنا دکھی دل کا صرف خدا ہی کی طرف رجوع کرنا مشکل وقت میں اس کی زات کا سب سے پہلے خیال آنا کیا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ تمہاری جانوں سے بھی زیادہ قریب ہے۔انسان زندگی میں معیار پسندی چاہتا ہے اور اس کی غرض اس کومطعمن نہیں ہونے دیتی۔زندگی اگر انعام سمجھو تویہ شکر گزاری ہے اور اگر اس کو آزماٸش سمجھو تو یہ نا شکری ہے۔

                              ✨

Monday, May 8, 2023

متبادل

 ہر شے کا متبادل برداشت لیکن محبت میں دلدار کامتبادل حرام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔❤۔

ایک مرد چاہے کسی سے ڈرے نہ ڈرےاس کو خدا سے ڈرنے والا ضرور ہونا چاہیئے ۔

Friday, May 5, 2023

خواہشات

 جب کسی چیز کی خواہش رکھی جاتی ہے تو یہ تھوڑا ضروری ہوتا ہے کہ وہ پوری ہونے کے بعد بھی آپ کے پاس ہی رہے گی شاید خواہشات ہوتی ہی وہ ہیں جو یا تو کبھی  پوری نہیں ہوتی یا اگر پوری ہو جاۓتو اپنے وقت کے ساتھ دور ہو جاتی ہے۔

Thursday, May 4, 2023

کہانی🍂

 دعاٸیں طویل ہو جاتی ہیں جب دل ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں۔اور جب دل ٹوٹ جاتے ہیں پھرالفتیں کھو جا تی ہیں اور جب محبت کھو جاۓ پھر انسان ختم ہو جاتے ہیں اور جب انسان ختم ہو جاۓ پھر کہانی ختم ہو جاتی ہے ۔

Tuesday, May 2, 2023

🍂

 انسان اگر واقع میں چاہتا ہے کہ کچھ چیزیں جن کو وہ کبھی برداشت نہیں کر سکتا وہ دوسرے انسان میں اس کو کبھی نہ دیکھنی پڑے تو اس کو کوشش کرنی چاہیۓ کہ وہ خود میں وہ چیزیں کبھی نہ لاۓ کیونکہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ بہت جلدی دوسرے انسان سے وہ کچھ سیکھ لیتا ہے جو اس میں موجود نہیں ہوتا۔

لوٹنا❤️‍🩹

 اور جو چیزیں چھوٹ جائے وہ لاکھ دل چاہنے پر بھی واپس نہیں آتی چاہے وہ لوگ ہو وہ بات ہو یا وہ لمہے ہو ۔ ❤️‍🩹